زمانہ

٭زمانے کی گردش عجیب ہے اور حالات سے غفلت عجیب تر ہے (حضرت ابوبکر صدیقؓ)
٭ ہر وہ لڑکا جو استاد کی سختی نہیں جھیلتا، اسے زمانے کی سختیاں جھیلنا ہوتی ہیں۔
٭جس کو ماں باپ ادب نہیں سکھاتے اس کو زمانہ ادب سکھاتا ہے (ہربرٹ اسپنسر)
٭نادان گزشتہ زمانے کی یاد میں محو رہتا ہے اور کاہل آئندہ زمانے کی موہوم امید کا گیت گاتا ہے۔ مگر میرے خیال کا بڑا راز آج کا دن ہے۔