نوعمری میں ڈپریشن

امراضِ قلب اور دماغی کمزوری کے مرض کے درمیان تحقیق میں ایک اَن دیکھا پہلو سامنے آیا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر نوجوانی میں مسرور اور خوش رہا جائے تو ادھیڑ عمری یا بڑھاپے میں ذہنی صلاحیت (کوگنیشن) کی تنزلی کو روکا جاسکتا ہے۔ لیکن اس کا الٹا عمل بھی ہوسکتا ہے کہ نوعمری میں لاحق ڈپریشن بڑھاپے میں اکتسابی صلاحیت کی کمزوری اور ڈیمنشیا کی وجہ بن جائے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان فرانسسکو کے سائنس دانوں نے کی ہے جس کی تفصیلات الزائمر ڈیزیز نامی جرنل میں 28 ستمبر کو شائع ہوئی ہے۔