یہ ہمارے ارد گرد اور ہر گھر کی حقیقت ہے کہ کتاب پڑھنے کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے،کتا ب ہمارا موضوع ہی نہیں ہے، ۔بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں اس کا حال انتہائی ناگفتہ ہے۔
لیکن یہ بھی ایک حیققت ہے کہ آج کی ڈیجیٹل دنیا میں کتاب اور کا غذ کی اہمیت آج مسلمہ ہے اور کراچی کے ایکسپو سینٹر میں بچوں ،بڑوں ،نوجوانوں کا جم غفیر یہ بتاتا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ کتاب سے تعلق جڑے اور اس تعلق کو قائم کرنے اور لوگوں کی مواقع فراہم کرنے میں بلاشبہ روائتی طور پر ہر سال منعقد ہونے والے منظم کتب میلے کا بھی ہے،جس کا سفر 2005 میں شروع ہوا تھا یہ کتب میلہ پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کتابوں اور ادب سے شغف رکھنے والوں کے لیے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے ۔امسال منعقد ہونئے والے کتب میلے میں کا افتتاح معروف ادیب انور مقصود اوروزیر تعلیم و ثقافت سندھ سردار علی شاسمیت دیگر اہم شخصیات نے کیا۔کراچی کے ایکسپو سینٹر کے تینوں ہال میں سجنے والے سولہواں کراچی عالمی کتب میلے کا آغاز 30دسمبر 2021کو ہوا، جو 3جنوری 2022تک جاری رہا جس میں 330 سے زائد کتب اسٹالز لگائےگے ۔اورانتظامیہ کے مطابق 17 ممالک کے تقریباً 40اور پاکستان بھر سے 136 نامور پبلشرزنے اپنے اسٹال لگائے ۔کتاب میلےمیں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت، آخری دن توتل دھرنے کی جگہ نہیں تھی آفاق،الخدمت،حریم ادب کا اسٹال بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں آنے والے مہمانوں کو ادارے کی جانب سے خوبصورت شاپنگ بیگ میںکتب تحفتاً اور رعاتی قیمت پر دی جارہی تھیں ،پیش کی گئیں۔ نیشنل بک فائونڈیشن، اکادمی ادبیات پاکستان، انجمن ترقی اردو، رنگِ ادب پبلی کیشنز اور ماہانہ ساتھی ،وی شاہین ،اسلامک ریسرچ اکیڈمی کے بھی خوبصورت اسٹال لگائے گئے تھے۔ کتاب میلے میں ہر موضوع پر معیاری کتابیں موجود تھیں۔ بچوں کی کتابوں کے اسٹال پر بچوں کی دلچسپی بہت زیادہ طمانیت کی بات تھی کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب ہر بچے کے ہاتھ میں موبائل فون موجود ہے اور والدین کتاب کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے بچوں کو کتاب کلچر سے روشناس کروارہے تھے .کتب میلے کے چیئرمین عزیز خالد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اچھی اور (باقی صفحہ 41پر)
معیاری کتابوں کی اشاعت اسی صورت میں ممکن ہوگی جب کم قیمت اور اعلیٰ معیار کے کاغذ کی فراہمی ہو۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس سلسلے میں دو آپشنز ہیں، یا تو درآمد شدہ کاغذ پر لیوی کو ہٹا دیں یا مقامی طور پر معیاری اور سستا کاغذ بنائیں۔کراچی کا یہ اہم کتب میلہ اس شہر کی رونق اور کتاب کلچر کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے اور بالخصوص بچوں اور نوجوانوں میں مطالعہ کا شعور اجاگر کرنے کی تحریک ہے ، ایک ایسی تحریک جو معاشرے کو باشعور اور کتاب دوست بنانے میں مدد دے رہی یہ تحریک اُسی وقت کامیاب ہوسکتی ہے کہ جب ہم ’’کتاب پڑھو‘‘ تحریک میں اپنا حصہ ڈالیں اور ریاست اس طرح کے پروگرام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرےتاکہ ہمارا مستقبل پڑھا لکھا ہو۔

