ایک دن فضل برمکی (809ء) نے باورچی سے کہاکہ بہترین حلوے کی ایک دیگ تیار کرو۔ جب وہ کرچکا تو پوچھا: ’’کیا کوئی ایسی صورت ہے کہ یہ حلوہ قیامت تک محفوظ رہے؟‘‘ کہا: ’’یہ ناممکن ہے‘‘۔ فرمایا:’’جائو اسے غربا و یتامیٰ میں بانٹ دو، یہ قیامت تک محفوظ ہوجائے گا۔‘‘
(ماہنامہ ’’چشم بیدار‘‘ لاہور۔ فروری 2019ء)

