اس کتاب میں مصنف نے 2021ء کی تحریریں جمع کی ہیں۔ یہ مختلف موضوعات پر لکھے مضامین تھے جو طویل بھی تھے اور مختصر بھی۔ ان کی تحریریں سادہ اور آسان ہیں۔ ان مضامین کا تعلق اخلاق، معاشرہ اور مذہب سے ہے۔ یہ مضامین ماہنامہ ’روح بلند‘ اور دیگر جرائد و رسائل میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ قارئین نے ان کو خوب سراہا۔ مصنف نے ان مضامین کو جمع کرکے کتابی شکل میں پیش کیا ہے، تاکہ یہ تحریریں ایک حلقے تک محدود نہ رہیں بلکہ عام قارئین بھی مستفید ہوسکیں۔ کتاب ادارہ فکر جدید نے خوب صورت انداز میں شائع کی ہے۔

