لاف زن سپاہی - ابو سعدی - July 7, 2023 FacebookTwitterPinterestWhatsApp ایک سپاہی جو اپنی شجاعت، قوت اور تیغ رانی کی بے طرح ڈینگیں مارا کرتا تھا، اسے ایک مرتبہ جنگ میں شامل ہونا پڑا۔ لوگوں نے دیکھا کہ وہ سرپٹ بھاگا جارہا ہے۔ کسی نے پوچھا کہ وہ تمہاری قوت کہاں گئی؟ کہنے لگا: اس وقت سمٹ کر لاتوں میں آگئی ہے۔