راہِ ہدایت: دنیاو آخرت کی زندگی کو کامیاب بنانے والی احادیث کا ایک بہترین مجموعہ

آدابِ زندگی کی تمام راہیں قرآن کریم اور احادیثِ مبارکہ میں موجود ہیں، جس انسان کے قدم اس ضابطہ حیات سے ذرہ برابر بھی ہٹ گئے، وہ گم راہ ہوگیا۔ قرآن مجید نے یہ اصول دیا ہے کہ ’’جس نے رسولؐ کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی‘‘۔ انسان کے بتائے ہوئے راستے میں کہیں نہ کہیں کمزوری رہ جاتی ہے مگر اللہ کے رسولؐ کے بتائے ہوئے راستے میں غلطی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ زیر نظر کتاب معاشرت، انسانوں کے حقوق، ہمسائیگی، صلۂ رحمی، والدین و اولاد کے فرائض، امانت و دیانت، حیا، تحمل و بردباری، عہد و پیمان، خوش اخلاقی اور خوش کلامی کے متعلق احادیث یک جا کی گئی ہیں۔ ان احادیث کی بدولت برے اخلاق، حسد، تکبر، غیبت، ظلم، غصہ، بدگوئی اور دیگر گناہوں سے منع فرماکر معاشرے کو فتنہ و فساد اور شرانگیزی سے بچایا جاسکتا ہے تاکہ ہر فرد کامیاب و کامران ہو اور وہ رحمتِ الٰہی کا مستحق بن سکے۔