خدا کیا ہے؟ وہ کیسا ہے؟ وہ کیا سوچتا ہے؟ ہم انسانوں سے وہ کیا توقعات رکھتا ہے؟ کائنات کو اس نے کیسے تخلیق کیا؟ یہ، اور ایسے بہت سے سوالات اور ان کے جواب آپ کو اس کتاب میں مل جائیں گے۔ یہ کتاب پہلے فیس بک پر قسط وار پوسٹ کی گئی اور بہت دلچسپی سے پڑھی گئی۔ پڑھنے والوں نے اپنی رائے کا کھل کر اظہار بھی کیا، کچھ بحث مباحثے بھی ہوئے۔ اب فیس بک کی یہ پہلی کتاب زیور طباعت سے آراستہ ہوکر پڑھنے والوں کے پاس پہنچے گی۔ یہ ایک اعتبار سے عام کتابوں سے بہت مختلف سی کتاب ہے۔ بڑے بڑے موضوعات اور مباحث کو اختصار و ایجاز سے قلم بند کرنا ڈاکٹر طاہر مسعود صاحب کا ہی کمال ہے۔ نہایت اعتماد سے کہا جاسکتا ہے کہ سو سے بھی کم صفحات پر جو حقائق بیان کردیئے گئے ہیں وہ آپ کو ضخیم اور سیکڑوں صفحات پر بھی نہیں ملیں گے۔ یقین نہ آئے تو پڑھ کر دیکھ لیجیے۔ کتاب آفسٹ پیپر پر اعلیٰ معیار پر چھاپی گئی ہے، حروف خوانی بہت ہی اعلیٰ اور شان دار ہے۔

