چیٹ جی پی ٹی سے طبی مشورہ لینے پر ماہرین کی رائے

چیٹ جی پی ٹی ایک مقبول مگر متنازع آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ہے جو صحت اور تندرستی سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کے جوابات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
لیکن کیا ChatGPT ہمیں قابلِ اعتماد طبی معلومات فراہم کرسکتا ہے؟ اس کا جواب حاصل کرنے کے لیے ماہرین نے صحت سے متعلق کچھ عام سوالات تیار کیے جن کے جوابات سے چیٹ بوٹ کی قابلیت کا جائزہ لیا گیا تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ فراہم کردہ معلومات کتنی درست ہوتی ہیں۔اوپن اے آئی کا چیٹ بوٹ مختلف موضوعات پر مواد تحریر کرنے کا ایک جدید پلیٹ فارم بن گیا ہے جس نے امریکہ کے میڈیکل لائسنسنگ امتحان جیسے مشکل امتحانات میں بھی جوابات دینے کی بہت حد تک مہارت حاصل کرلی ہے۔ای میلز، مضامین اور دیگر تحریری مواد کی تیاری کے ساتھ ساتھ کچھ لوگ صحت اور تندرستی کے مسائل کے بارے میں معلومات کے لیے بھی چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ 100 فیصد صحیح طبی مشورہ فراہم نہیں کرسکتا۔چیٹ جی پی ٹی کی درست اور تازہ ترین طبی معلومات کی صلاحیت جانچنے کے لیے ماہرین نے صحت سے متعلق چند عام سوالات پوچھے اور ان جوابات کا تجزیہ کیا۔ماہرین نے پایا کہ چیٹ بوٹ صحت کے سوالات کا مناسب جواب دے سکتا ہے لیکن اس میں حالیہ تحقیقی نتائج شامل نہیں ہوتے۔ اس کے علاوہ دوسرے طبی ذرائع کی نقالی اور قارئین کو طبی حالتوں سے متعلق فراہم کی گئی معلومات بہت مبہم ہوتی ہیں۔